عوام کے دیرینہ مطالبہ پر عمل درآمد شروع ، ملم جبہ روڈ پر تارکول کے کام کا آغاذ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) ملم جبہ روڈ کی وجہ سے مقامی لوگوں اور سیاحوں کو درپیش مشکلات بعد فیصلہ کیا گیا کہ ملم جبہ پیکچ 1 اور پیکچ 2 پر اسی روز سے فوری طور پر تارکول بچھانے کا کام شروع کر دیا جائے گا جبکہ روڈ پیکچ 3 پر تعمیراتی کام تیز کرنے اور 35 کلومیٹر روڈ میں سے کم از کم 24 کلومیٹر منگلور تا سپینہ اوبا پیکچ ون پیکچ ٹو کو عیدالفطر سے پہلے مکمل کرنے اور تارکول بچھانے کی حتی الوسع کوشش کی جائے گی چئیرمن ڈیڈیک نے اس اہم شاہراہ پر نکاسی آب اور شولڈرز سمیت تمام کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر پی کے ایچ اے عبدالسلام نے چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 2257.60 ملین روپے کی لاگت سے 35 کلومیٹر ملم جبہ روڈ تین حصوں میں مکمل کیا جا رہا ہے جس پر کام تیزی سے جاری ہے 24 کلومیٹر روڈ کا پیکچ ون اور پیکچ ٹو جون تک مکمل ہوگا اور پیکچ 3 دسمبر تک مکمل ہوگا جس کی لمبائی 9کلو ہے فضل حکیم خان نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ملم جبہ تاریخی، پرفضا اور خوبصورت ترین علاقوں میں شامل ہے اور ملکی و غیر ملکی سیاح ملم جبہ کے خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہونے کیلئے آتے ہیں اور مقامی لوگوں کے روزگار میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ سوات کے ٹورازم میں مزید اضافہ بھی ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ آنے والی گرمیوں میں ملم جبہ کو دیکھنے کیلئے سیاحوں میں اضافہ ہوگا لیکن روڈ خراب ہونے کی وجہ سے سیاحوں کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے اسلئے سیاحوں کا رخ دوسری اطراف کو ہو سکتا ہے اسلئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اس روڈ کی تکمیل کو یقینی بنانا ہوگا اور تمام سہولیات میسر کرنا ہوں گی انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سوات کو سیاحت کا حب بنانے کیلئے خاطر خواہ اقدامات کر رہی ہے اور اس مقصد کیلئے ہم کروڑوں روپے خرچ کر رہے ہیں جس کا مقصد سوات میں ٹورازم کو پروموٹ کرنا ہے اور یہاں کے لوگوں کو زوزگار کے اضافی مواقع مہیا کرنا ہے انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر پی کے ایچ اے پر واضح کیا کہ تعمیراتی کام عوام کی خواہشات کے مطابق پر مکمل کیا جائے حکام عوامی رائے اور آرزوؤں کا پورا احترام کریں جبکہ غلط مٹیریل استعمال کرنے والوں کے خلاف بروقت کاروائی کریں کیونکہ یہ بھی کرپشن کی بڑی قسم ہے چیئرمین نے 35 کلو میڑ لمبی اس شاہراہ پر چند کوس کے فاصلے پر اللہ تعالی و رسول اللہ کی صفاتی نام اور اسلامی کلمہ کے بورڈ لگانے کی ہدایت بھی کی جس پر حکام نے فوری عمل درآمد کا یقین دلایا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More