تحریک انصاف نے عوام سے منہ کا نوالہ بھی چھین لیا، امیر مقام

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 07 اپریل 2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) صوبہ خیبرپختونخوا کے صدر انجینئرامیرمقام نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملکی معیشت تباہ کرنے کا اعزاز حاصل کرلیاہے۔ دوروٹیوں کے بجائے ایک روٹی کھانے کامشورہ دینے والے عوام کامذاق اُڑارہے ہیں۔ پاکستان کوتباہی کے دہانے پرکھڑاکرنے والی اپوزیشن جماعتوں کو گالیاں دینے میں مصروف ہیں۔ ان کے ساتھ عوام کی فلاح وبہبود کے لیے کوئی پروگرام نہیں۔ کنٹینر پر چڑھ کر بڑے بڑے دعوے کرنے والے عمران نیازی نے ملک کو داؤ پرلگادیاہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ایم پی اے وقار احمد خان کے بھتیجے کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے تبدیلی کے کام پر لوگوں سے ان کے منھ کا نوالہ بھی چھین لیاہے۔ حکمرانوں کے قول و فعل میں تضاد ہے۔ ان کے ساتھ عوام کی فلاح وبہبود کے لیے کوئی پروگرام نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے برسراقتدارآتے ہی لوگ دووقت کی روٹی کے لیے ترس رہے ہیں۔ آج اگر معیشت تباہی کے دہانے پرہے، توپی ٹی آئی لیڈر شپ عوام کو ریلیف دینے کے بجائے لوگوں سے کہتی ہے کہ وہ دوروٹی کی بجائے ایک روٹی کھائیں۔ یہ کیسا منطق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذمہ داروں کی طرف سے اس طرح کی غیرذمہ دارانہ بیانات سے ظاہرہوتاہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ ملک وقوم کی فلاح وبہبود کاکوئی پروگرام نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملکی معیشت کوتباہ کرنے کاعالمی اعزازبھی حاصل کرلیا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More