سوات،ڈپٹی کمشنر کی جانب سے بازاروں میں بائیوڈی گریڈیبل بیگز تقسیم

زما سوات (09اپریل2019ء)شہر کو خوبصورت بنانے اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے مینگورہ شہر کے تاجروں نے شاپنگ بیگ کے مکمل بائیکاٹ اور خاتمے کا اعلان کردیا، ڈی سی کی جانب سے بائیو ڈی گریڈ یبل بیگز مفت تقسیم کردئے گئے ، ضلعی انتظامیہ ، سوات ٹریڈرز فیڈریشن ، ڈبلیو ایس ایس سی ،سوات پریس کلب ، سوات بار اور سول سوسائٹی کی جانب سے مینگورہ شہر کو خوبصورت بنانے اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے مشترکہ مہم کا آغاز کیاگیا اور پریس کلب سے تاج چوک تک واک کا انعقاد بھی کیا گیا ، جسکی قیادت ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضااسلم ، سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم اور چیئرمین سوات پریس کلب شہزاد عالم نے کی ، اس موقع پر اے ڈی سی محمد فواد خان ، اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی عامر علی شاہ ، ڈبلیو ایس ایس سی کے اپریشن منیجر میاں شاہد علی ، سوات بار کے صدر حضرت معاذ ایڈوکیٹ ، گوجر قوم کے صدر سردار شہزاد گجر سمیت بڑی تعداد میں علاقہ عمائدین ، سکول کے بچے اور سول سوسائٹی کے افراد موجود تھے، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے مینگورہ شہر کے تاجروں میں بائیوڈی گریڈیبل بیگز تقسیم کئے اور تاجر برادری نے رضا کارانہ طور پر شاپنگ بیگز انتظامیہ کے حوالے کئے ، جسکو تلف کردیا گیا ، اس موقع پر تاجر برادری نے شاپنگ بیگز کے مکمل خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے ایک ماہ کے اندر اندر بائیو ڈی گریڈیبل بیگز کے استعمال کا اعلان کیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More