ظاہر شاہ خان نے بطور ڈی ایس پی سٹی سوات کا چارج سنبھال لیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 18 اپریل 2019ء) ظاہر شاہ خان نے ڈی ایس پی سٹی سوات کا چارج سنبھال لیا، چارج سنبھالتے ہی انہوں نے اپنے دفتر میں سٹی کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز اور انچارج انویسٹی گیشن سے ملاقات کی ، میٹنگ کے دوران انہوں نے پولیس افسران کو عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑنے کی ہدایت کی اور کہا کہ پولیس عوام کی خادم ہے اور اسی لئے عوام کی بھرپور خدمت کرنی چاہئے،انہوں نے کہا کہ علاقے سے جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لئے مزید اور موثر اقدامات کرنا ہوں گے اور اس میں عوام کو ساتھ ملانا ہوگا تاکہ اس ناسور سے چھٹکارہ حاصل کیا جا سکے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More