سوات میں یوروکان انٹرنیشنل کانفرنس، ملک بھر سے یورالوجسٹ اور ماہرین نے شرکت کی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 19 اپریل 2019ء) سوات میں یوروکان کی عالمی کانفرنس میں امریکہ اور برطانیہ سمیت مختلف ممالک کے پروفیسروں اور ملک بھر کے سیکڑوں یورالوجسٹ سرجنوں اور ماہرین نے شرکت کی۔ کانفرنس میں پاکستان ایسوسی ایشن آف یورالوجسٹ سرجنز کے صدر پروفیسر ڈاکٹر سعادت خان، صوبائی صدر پروفیسر ڈاکٹر میاں نوشاد کاکا خیل بھی شریک ہوئے۔ مقررین نے اس موقع پر لیپروسکوپیک کے ذریعے جدید طریقہ علاج کے حوالے سے مقالے پیش کئے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، صرف حکومتی توجہ اور جدید آلات کی ضرورت ہے۔ اگر حکومت سنجیدگی سے اقدامات کرے، تو گردوں کی مہلک سے مہلک بیماریوں کا علاج سوات میں ممکن ہوسکتا ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More