سوات میں پندرہ روزہ جشن بہاراں میلہ کی رنگارنگ تقریبات کا آغاز ہوگیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 19 اپریل 2018ء )  سوات میں پندرہ روزہ جشن بہاراں میلے کی رنگارنگ تقریبات کا آغاز کردیا گیا۔ میلے میں سرکس کے علاوہ مختلف قسم کے سٹالز لگائے گئے ہیں۔ میلے کے آغاز پر شاندار آتش بازی کی گئی۔ افتتاحی تقریب میں گلوکاروں نے گانے گا کر اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ میلے کے دوران بچوں نے مختلف ٹیبلوز پیش کئے۔ میلے میں کھانوں کے مختلف سٹالوں کے علاوہ مختلف جانور بھی رکھے گئے ہیں جن میں بچے خوب دلچسپی لے رہے ہیں۔ افتتاحی تقریب میں اراکین اسمبلی، منتخب بلدیاتی نمائندوں اور انتظامی افسران نے شرکت کی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More