کمیونٹی سکولز کے اساتذہ کا تنخواہوں کی عدم آدائیگی کے خلاف مظاہرہ

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 24 اپریل 2018ء) سوات میں کمیونٹی سکولز کے اساتذہ کا تنخواہوں کی عدم آدائیگی کے خلاف مینگورہ میں احتجاجی مظاہرہ،حکومت سے تنخواہوں کے آدائیگی کا مطالبہ،کمیونٹی سکو ل کے 59اساتذہ ویریفیکیشن ہونے کے باوجود گزشتہ 14سالوں سے محروم،تفصیلات کے مطابق سوات کے63کمیونٹی سکول کے اساتذہ نے تنخواہوں کے عدم آدائیگی کے خلاف مینگورہ گراسی گراونڈ کے قریب احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں خواتین اور مرد اساتذہ نے شرکت کی اساتذہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سوات کے 63کمیونٹی سکولوں کے اساتذہ میں 59اساتذہ جن میں گیارہ مرد اساتذہ بھی شامل ہیں کو فروری میں ویریفائیڈکیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود 14ماہ سے ہم تنخواہوں سے محروم ہے جس کے باعث ہمیں شدید مشکلات کا سامنا ہے اس سلسلے میں جب فیلڈ افیسر پیر محمد سے فون پر رابطہ کیا گیا تو اُنہوں نے کہا کہ 63اساتذہ میں صرف چار استانیوں کی ویریفیکشین نہیں ہوئی ہے جن کا تعلق خواہ زہ خیلہ سرکل سے ہم نے اُن کے فائلز خوازہ خیلہ سرکل کے ایس ڈی او فیمیل سے کو کلییرینس کے لئے بھیجوادیئے ہیں تاہم ڈیڑھ مہینے کے بعد بھی اب تک وہاں سے کلیرنہیں کئے گئے جس کی وجہ سے باقی ماندہ افراد کے تنخواہیں بھی بند ہے اس سلسلے میں جب ڈی ای او سوات فیمیل سے اُن کا موقف جاننے کے لئے فون پر رابطہ کیا گیا توا ُنہوں نے فون ریسو نہیں کیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More