سیدو شریف ٹیچنگ ہسپتال کے شعبہ حادثات میں جان بچانے والی ادویات کی عدم دستیابی کا انکشاف

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 26 اپریل 2019ء) ملاکنڈ ڈویژن کے سب سے بڑے اور ضلع سوات کے مرکزی ہسپتال سیدو شریف ٹیچنگ ہسپتال کے شعبہ  حادثات اتفاقیہ میں جان بچانے والی سمیت بیشتر ادویہ ختم ہوگئیں۔ اس ایمرجنسی میں سوات، شانگلہ، بونیر سے حادثات اتفاقیہ کے مریضوں کو لایا جاتا ہے، جن کو طبی امداد دیتے وقت ان کے لواحقین بازار سے ادویہ خرید کر لاتے ہیں۔ بعض اوقات ٹریفک حادثات میں فوری طبی امداد کے لئے جن مریضوں کو لایا جاتا ہے، اس وقت ان کے ساتھ رشتہ دار وغیرہ نہیں ہوتے، بازار سے ادویہ لانے میں پھر مشکل کا سامنا ہوتا ہے۔ اس سلسلہ میں ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر محمد ایاز سے رابطہ کیا گیا، تو انہوں نے کہا کہ بعض ادویہ ختم ہوگئی ہیں۔یہ مسئلہ صرف سوات میں نہیں بلکہ پورے صوبہ کے ہسپتالوں میں ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More