سوات ضلعی کچہری میں جوڈیشل ملازمین کے ریٹائرڈمنٹ پر الوداعی تقریب کا انعقاد

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 26 اپریل 2018ء)جوڈیشل ملازمین کے ریٹائرڈمنٹ پر الوداعی تقریب کا انعقاد، گذشتہ روز ضلعی کچہری میں آل پاکستان جوڈیشل ایمپلائز ایسو سی ایشن سوات کی جانب سے ریٹائرڈ ملازمین حمید اقبال سپرنٹنڈنٹ، محمد سلیمان اسسٹنٹ، خورشید خان، عبدالرشید، شیر زمان، عبدالناصر اقبال، ریحان علی، ہارون رشید اور محبوب عالم کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب منعقدہوئی جس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال خان، اے ٹی سی جج پیر عبید اللہ شاہ، سینئر سول جج طلا محمد اور دیگر جوڈیشل آفیسر ز ولی خان وردگ چیئرمین ملاکنڈ ڈویژن اور ڈویژنل کابینہ نے شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے تمام یٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین ہمارے بھائی ہیں اورضرورت پڑنے پر ان کے ساتھ ہر طرح کا تعاؤن کریں گے، ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کی خدمات ہمیشہ کیلئے یاد رکھی جائیں گی، انہوں نے کہا کہ ہم سب پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی کے عوام کی خدمت کریں تاکہ عوام کے مسائل کا ازالہ کیا جاسکے، انہوں نے ملازمین پر زور دیا کہ اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے اداکریں، تقریب کے آخر میں ریٹائرڈ ملازمین میں یادگاری شیلڈ اور تحائف تقسیم کئے گئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More