سوات چلڈرن اکیڈمی کی جانب سے شجرکاری مہم کا آغاز

زما سوات ڈاٹ کام(27اپریل2019) سوات چلڈرن اکیڈمی کی جانب سے جنگلات کی افادیت کو اجاگر کرنے کے لئے واک کا انعقاد کیا گیا اور شجر کاری بھی کی گئی، سوات چلڈرن اکیڈمی کے اساتذہ اور طلباء نے واک میں شرکت کی، واک کالج کیمپس ڈاکخانہ روڈ سے شروع ہوکر سوات پریس کلب سے ہوتے ہوئے شراڑئی کے علاقے میں اختتام پذیر ہوئی جہاں پر سکول کے بچوں نے پودے لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز بھی کیا، اس موقع پر سکول کے پرنسپل فضل ربی،وائس پرنسپل محمود الحسن اور اساتذہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درخت لگانا وقت کی اشد ضرورت ہے، درختوں کی بے دریغ کٹائی سے گلوبل وارمنگ میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ ہمارے ماحول پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ واک کا مقصد لوگوں میں شعور اجاگر کرنا ہے تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر مستقبل کے لئے ماحول کو بہتر بنا سکے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More