احتساب سب کا ہو گا، ملک کو لوٹنے والوں کی جگہ جیل ہے، وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی

زما سوات ڈاٹ کام (27اپریل2019ء) صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ شوکت علی یوسفزئ نے کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف واویلا کرنے والوں کے ساتھ اگر کرپشن کے کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائیں کرپشن فری پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہو کر رہے گا، بلین ٹری منصوبے میں کرپشن کرنے والے 350 افراد کو پکڑ کر ان سے ریکوری کر دی گئی ہے کرپشن کے حوالے سے بولنے والے اصل میں اپنے آپ کو بچانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، احتساب سب کا ہو گا، ملک کو لوٹنے والوں کی جگہ جیل ہے عوام ان کو مسترد کر چکے ہیں، اس سال جنت نظیر وادی سوات میں 30 لاکھ سیاحوں کو سوات لائیں گے،میڈیا نے قیام امن کے لئے جو کردار ادا کیا ہے وہ ناقابل فراموش ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات پریس کلب میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام دو روزہ سمینار اورامن کانفرنس کے افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر پرویز شوکت، جنرل سیکرٹری راجہ ریاض کے علاوہ سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم، چیف آرگنائزر غلام فاروق، سابق چیئرمین رشید اقبال، حضرت بلال اور ملاکنڈ پریس کلب کے گوہر علی، شانگلہ پریس کلب کے رضا شاہ، اپر سوات پریس کلب کے رفیع اللہ کے علاوہ دیر بالا، دیر پائیں اور ملاکنڈ ڈویژن کے دیگر پریس کلب اور صحافتی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے بھی اظہار خیال کیا جبکہ صوبہ خیبر پختونخوا کے معروف صحافی شمیم شاہد، ضیاء الحق، میانگل نعیم، جمعہ رحمان افگار، سینئر صحافی غفور خان عادل، شاہ اسد علی اور ملک بھر کے پریس کلبوں اور صحافتی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے سمینار میں شرکت کی، صوبائی وزیر شوکت یوسفزئ کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے ہم پر 1947 سے تسلسل کیساتھ کرپٹ مافیا مسلط ہونے کیوجہ سے ملک کو قرضوں میں ڈوبا دیا گیا ہے، دونوں سیاسی جماعتوں کے باریوں نے ملک کا دیوالیہ نکالا اور آج ہم اُن کے قرضوں کیوجہ سے روزانہ 7 ارب روپے سود کی مد میں ادا کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جب ان لوگوں سے ملک کی دولت لوٹنے کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جاتی ہے تو وہ چیختے ہیں کہ ہمارے خلاف انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ ملک کو لوٹنے والوں کیساتھ پائی پائی کا حساب کرکے اس ملک کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہو گا ان لوگوں کے پیٹ میں اس لئے درد اور مروڑ اُٹھتا ہے کہ عوام نے ملک لوٹنے والوں کو مسترد کرکے تحریک انصاف پر اعتماد کیا ہے اور جب سے تحریک انصاف برسراقتدار آئی ہے حلف اُٹھانے کے چار دن بعد مولانا فضل الرحمن کی طرف سے بیان جاری ہوا کہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے حالانکہ موجودہ حکومت ماضی کے حکومتوں کے مقابلے میں بہتر سمت پر جا رہی ہے کیونکہ عمران خان ہی ملک کو بحرانی کیفیت سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ کشیدہ حالات کیوجہ سے قبائلی علاقوں کی طرح ملاکنڈ ڈویژن بھی بری طرح متاثر ہوا ہے اور یہاں کے عوام بھی کافی مشکلات سہہ چکے ہیں جس طرح وزیراعظم عمران خان نے قبائلی علاقوں کیلئے 100بلین روپے کا پیکیج دیا ہے ہم سفارش کریں گے کہ اس طرح کا خصوصی پیکیج ملاکنڈ ڈویژن کو بھی دیا جائے،انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن سمیت صوبہ بھر میں سیاحت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں ملاکنڈ ڈویژن میں سیاحت کے حوالے سے نئے سیاحتی مقامات کو متعارف کرایا جا رہا ہے پی ٹی ایم کے حوالے سے اُن کا کہنا تھاکہ پی ٹی ایم والے پختونوں کے حقوق کیلئے جو باتیں کر رہے ہیں وہ ٹھیک ہے لیکن ان کا طریقہ کار غلط ہے پختون لیڈر شپ تحریک انصاف میں موجود ہے اور آج ملک کے تاریخ میں وفاقی کابینہ میں سب سے زیادہ تعداد پختونوں کی ہے وزیراعظم بھی پختون ہے جوپختونوں کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات اُٹھانے کیلئے پرعزم ہیں پختونوں کیلئے آواز اُٹھانے والے کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے اس سے قبل سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم نے سوات کے صحافیوں کے قربانیوں کے حوالے سے حاضرین کو تفصیل سے آگاہ کیا جس پر فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی طرف سے سوات پریس کلب کے صحافیوں کی قربانیوں کو سراہا گیا اور کہا کہ سوات پریس کلب ملک میں واحد پریس کلب ہے جس نے قیام امن کیلئے شہادتیں پیش کی ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More