سوات کے تاریخی گاؤں اسلام پور میں نجی عجائب گھر کا افتتاح

زما سوات ڈاٹ کام(28اپریل2019ء)سوات کے تاریخی گاؤں اسلام پور میں نجی عجائب گھر کا افتتاح ہوگیا،عجائب گھر میں رکھی گئیں سینکڑوں سال پرانی اشیاء میں شرکاء نے گہری دلچسپی لی،حکومت سے سرکاری سطح پر معاؤنت کی اپیل بھی کردی،اس حوالے سے اسلام پور میں تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ صوبہ خیبر پختونخوا کے خصوصی سیکرٹری محمد خالق کاکا،ڈاکٹر زڑہ ورخان،شاہ ولی خان،مولانا عبداللہ جان،فضل خالق اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ علاقے کے نوجوان امیر خالق نے انتھک کوششوں اور محنت سے یہ پرانی اشیاء اکھٹی کرکے اسے ذاتی بلڈنگ کی زینت بنا کر ایک نجی عجائب گھر کی شکل دی ہے ان کی یہ کاؤشیں اور کوششیں قابل تحسین ہیں،انہوں نے کہاکہ مذکورہ نوجوان کو اس عجائب کو قائم کرنے اور اس کیلئے پرانی اشیاء اکھٹی کرنے میں کئی سال لگ گئے تاہم ان کی یہ کوششیں رائیگاں نہیں گئیں اور آج ان کی کوششوں اور محنت کے نتائج اس نجی عجائب گھر کی شکل میں ہمارے سامنے ہیں،انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہوگی کہ اس عجائب گھر کو سرکاری بلڈنگ مل سکے جبکہ اس میں توسیع کیلئے بھی کوشاں رہیں گے،انہوں نے کہاکہ عجائب گھر میں پڑی پرانی اشیاء ایک قیمتی ورثہ اوراثاثہ ہیں جو ہمیں ماضی کی کہانیاں،تہذیب اور تمدن سنارہی ہیں جبکہ اگر نئی نسل تحقیق کرے تو اس کیلئے ان اشیاء میں معلومات کا بہت بڑا ذخیرہ موجود ہے،انہوں نے کہاکہ یہ پرانی چیزیں جن میں برتن،تلواریں،نیزے وغیرہ شامل ہیں کو اکھٹاکرنا مشکل کام تھا مگر امیرخالق نے اس مشکل کام کو تکمیل تک پہنچایا جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کے ساتھ بھرپورتعاؤن کا بھی یقین دلاتے ہیں،اس موقع پر نجی عجائب گھر کے مالک امیر خالق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ انٹیک یعنی قدیم اشیاء کو اکھٹاکرنا اور اسے مخصوص جگہ پر سجانا میرا شوق بلکہ خواب تھا جسے عملی جامہ پہنانے کیلئے کئی سالوں سے کوششیں کرتا رہا جہاں کہیں بھی پرانی چیزوں کی موجودگی کا پتہ چلتا وہاں پہنچ کر انہیں خرید لاتا اور آج میرا وہ خواب پورا ہوگیا تاہم یہ کام یہاں پر چھوڑوں گا نہیں بلکہ مزید آگے بڑھنے کیلئے جدوجہد کرتا رہوں گا جس کیلئے مجھے اہل علاقہ اور حکومت کے تعاؤن کی ضرورت ہے مجھے امید ہے کہ وہ مجھے مایوس نہیں کریں گے،تقریب میں سیاسی وسماجی شخصیات،عمائدین علاقہ،بلدیاتی نمائندوں،ماہرین تعلیم اور دیگر لوگوں نے کثیر تعدادمیں شرکت کی اور امیر خالق کے نجی عجائب میں رکھی ہوئیں پرانی اشیاء میں گہری دلچسپی لی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More