محنت کشوں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے پر عزم ہے،فضل حکیم

زما سوات(یکم مئی2019ء)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے کہا کہ مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے موجود ہ حکومت حقیقی معنوں میں عوام دوست اقدامات کر کے محنت کشوں کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے پر عزم ہے مزدوروں کو درپیش مسائل کو ترجیخی بنیادوں پر حل کرنا پی ٹی آئی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ماضی میں حکمرانوں نے محنت کشوں کے ساتھ صرف وعدے کئے تھے لیکن موجودہ حکومت مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کریگی اور محنت کش طبقہ کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کریگی وہ رحیم آباد میں مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پربطور مہمان خصوصی تقریب سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر متحدہ لیبر یونین سی بی اے سوات کے صدر معراج النبی اور آل ملاکنڈڈویژن بلڈنگ پینٹرز یونین کے صدر احمد شاہ،شاہی دوران خان،ضلعی کونسلر شوکت علی،ضلعی کونسلر فضل ربی راجہ،سید آصف علی شاہ باچا،رحمت علی خان جی،ظفر حیات عرف سپین خان اور دیگر بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فضل حکیم خان نے کہا کہ محنت کشوں کی عظمت کو سلام پیش کرتا ہوں یہ ہمارے وہ بھائی ہیں جو ہمارے ملک کی معاشی خوشحالی اور صنعت وپیداوار کی ترقی و فروغ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ ہم آج کھل کر کہہ رہے ہیں کہ مزدوروں کے حقوق پر کسی کو بھی ڈاکہ ڈالنے نہیں دینگے انہوں نے سوات کے سرکاری محکموں کے افسران کو ہدایت جاری کی کہ اگر ان مزدوروں اور محنت کشوں کے سرکاری دفاتر میں کوئی جائز کام ہوں تو ان کوترجیحی بنیادوں پر حل کرے کیونکہ یہ عظیم لوگ ہے اور میرے دل کے بہت قریب ہے انہوں نے کہا کہ شکاگو میں محنت کشوں نے اپنے حقوق کیلئے لازوال قربانیاں دی تھی اوریہ دن ہمیں شکاگو کے مزدور شہداء اور ان کی جبروظلم کے خلاف جدوجہد کی یاد دلاتا ہے ا نہوں نے مزید کہا کہ مزدوروں کو انکا جائزمعاوضہ بروقت ادا کیا کرے کیونکہ ان محنت کشوں کے بہت سے ضروریات ہوتی ہیں تاکہ انکو پوری کرسکے بعد ازاں تقریب کے شرکاء نے مختلف مزدور یونین کے ساتھ رحیم آباد جی ٹی روڈ سے آمان کوٹ چوک تک پرامن واک بھی کیا شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے حقوق کے بارے میں نعرے درج تھے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More