کاشت کاروں کے لئے پہلی بار آٹھ کروڑ روپے کا بجٹ منظور

زما سوات ڈاٹ کام(02 مئی2019 ء) محکمہ تحفظ اراضیات سوات کے سات ہزار سے زائد رجسٹرڈ کاشت کاروں کو زرعی ضروریات پورا کرنے کیلئے بھر پور معاونت فراہم کررہا ہے موجود ہ صوبائی حکومت نے کاشت کاروں کی ضروریات کے لئے پہلی مرتبہ 8کروڑ روپے بجٹ جاری کردیا ہے جس سے مختلف مقامات پر کٹاؤ کی شکار زمینوں کی تحفظ کے لئے پشتہ جات کی تعمیر کے علاوہ دیگر ضروریات کو پورا کیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ سائل کنزرویشن سوات محمد نذیر خان نے پختونخوا ریڈیوایف ایم98 سوات کے پروگرام ”حال احوال“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سوات میں سال 2010کے تباہ کن سیلاب سے متاثرہ زرعی زمینوں کی حفاظت کے لئے پشتہ جات تعمیر کئے ہیں اس کے علاوہ پانی کے ذخائر اور بعض مقامات پر قدرتی چشمہ جات کو آب رسانی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے واٹر ٹینک بھی بنائے جارہے ہیں جس کے لئے 80 فیصد فنڈ محکمہ تحفظ اراضیات فراہم کررہاہے جبکہ بقایا 20 فیصد اخراجات متعلقہ کاشت کار فراہم کرکے تمام رقم خود ان کے ہاتھوں خرچ کیا جاتا ہے تاکہ اس میں شفافیت کا عنصر برقرار رہے انہوں نے کاشت کاروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی زرعی زمینوں سے بھرپور فائدہ اُٹھانے کے لئے اچھی کھاد، اچھی تخم اور پانی کی بروقت فراہمی کے لئے محکمہ زراعت اور محکمہ تحفظ اراضیات کے ماہرین سے رابطہ رکھتے ہوئے ان کی خدمات سے استفادہ حاصل کریں جس سے یقینی طورپر ان کی فصلیں اچھی ہونے سے ان کی معاشی حالت بہتر ہونے میں مدد ملے گی پروگرام کے اختتام پر انہوں نے پختونخوا ریڈیو سوات کی کاوشو ں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More