ماہ رمضان میں منافع خوروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی،فضل حکیم

روزنامہ سوات ڈاٹ کام(02 مئی2019 ء) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے ڈیڈیک آفس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مقرر کردہ اشیائے خوردنوش کی قیمتوں سے تجاوز کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے جبکہ مضر صحت اشیاء کی ملاوٹ کی صورت میں بھی سخت کاروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں سرکاری محکموں کے افسران اپنے اپنے محکموں میں تمام سٹاف کی ڈیوٹی یقینی بنائے اور لوگوں کی جائز حق بروقت فراہم کرنے میں کوئی کوتاہی نہ بھرتے انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں کسی بھی سرکاری افسر یا اہلکاروں کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی کیونکہ تمام صورتحال کا جائزہ ہم خود لینگے انہوں نے لندیکس اور نویکلے کے لوگوں کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لندیکس کو 9کروڑ روپے کی لاگت سے بوسیدہ شدہ بلڈنگ کی جگہ نیا تعمیر کرینگے جبکہ گورنمنٹ نویکلے سکول 2کروڑ روپے کی لاگت سے پی ڈی ایم اے کے فنڈ سے جلد سے جلد تعمیر کرینگے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More