مینگورہ میں رمضان سستا بازار کا افتتاح کردیا گیا

زما سوات ڈاٹ کام (04مئی2019ء)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے مینگورہ شہر میں رمضان سستا بازار کا افتتاح کر دیا، صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت و لائیو سٹاک محب اللہ خان اور چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان بھی اُن کے ہمراہ تھے،مینگورہ شہر میں تین جبکہ سوات کی ہر تحصیل میں ایک ایک رمضان سستا بازار قائم کیا جائے گا،رمضان سستا بازار میں عوام کو سستے نرخوں پر معیاری اشیاء فراہم کی جائے گی، حکومت رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کو ریلیف دینے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، وزراء کا میڈیا سے گفتگو تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان میں عوام کو سستے اور معیاری اشیاء کی فراہمی کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ائیر پورٹ روڈ مینگورہ میں رمضان سستا بازار کا آغاز کر دیا گیا جس کا باقاعدہ افتتاح وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید، صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت و لائیو سٹاک محب اللہ خان اور چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم نے کیا اس موقع پرممبر قومی اسمبلی سلیم الرحمن، ضلعی انتظامیہ کے آفسران ڈپٹی کمشنر ثاقب رضا اسلم، اے سی بابوزئ عامر علی شاہ کے علاوہ سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم، سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم، پاکستان تحریک انصاف کے قائدین حاجی فضل مولا، شاہد علی خان اوردیگر بھی موجود تھے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وفاقی وزیر مراد سعید، محب اللہ خان اور فضل حکیم خان کو بریفنگ دی گئی جس میں کہا گیا کہ مینگورہ شہر میں رمضان سے قبل تین سستے بازارقائم کئے جائیں گے جبکہ سوات کی ہر تحصیل کے سطح پر ایک ایک سستا بازار قائم کیا جائے گا جس سے عوام کو ریلیف ملے گا اور اُن کو معیاری اور سستے اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی میڈیا سے با ت چیت کے دوران وفاقی وزیر مراد سعید، صوبائی وزیر محب اللہ خان اور چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو سستے اور معیاری اشیاء کی فراہمی کیلئے پر عزم ہیں اور رمضان کے مقدس مہینے میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More