متاثرین کاشتکاران ملاکنڈڈویژن کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

زما سوات ڈاٹ کام (04مئی2019ء)متاثرین کاشتکاران ملاکنڈڈویژن کا مطالبات کے حق میں جلسہ جلوس اوراحتجاجی مظاہرہ،مطالبات کوتسلیم کرانے کیلئے ایک ماہ کی ڈیڈلائن دے دی،عید کے بعداسمبلی کے سامنے دھرنادینے کا اعلان،اس حوالے سے گذشتہ روز ڈویژن بھر کے متاثرین کاشتکاران نے احتجاجی مظاہرہ کیا اورنعرے لگاتے ہوئے جلوس کی شکل میں سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے جہاں پر خطاب کرتے ہوئے زگین،ماسٹر خان زمین،جہانگیر،ظاہرخان اوردیگر نے کہاکہ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں موجود ان زمینوں پر ہم عرصہ دراز سے کاشت کاری کررہے ہیں اور یہ ہماری زمینیں ہیں مگر ہم تاحال ان کے مالکانہ حقوق سے محرو ہیں،انہوں نے کہاکہ محکمہ فارسٹ کو ہمارے خلاف کارروائی سے روک کر 941کو لاگو کیا جائے تاکہ ہمیں ہماری زمینیوں کے مالکانہ حقوق مل سکے،انہوں نے کہاکہ اس مسئلے پر اسمبلی میں بات جاری ہے جس کے نتائج سامنے آنے تک محکمہ فارسٹ کو ہمارے خلاف کارروائیوں سے روکا جائے،انہوں نے کہاکہ اپنے جائز حقوق کے حصول کیلئے مسلسل جدوجہد کررہے ہیں مگر کہیں سے بھی شنوائی نہیں ہورہی ہے اورہمیں ہمارے حقوق سے محروم رکھا جارہاہے جو ایک ظلم ہے جسے مزید برداشت کرنے کو ہرگز تیار نہیں،انہوں نے کہاکہ علاقہ روڈینگار میں ایک رینجرنے مویشیوں پر گاڑی چڑھادی ہے مگراس کا ازالہ کرنے کی بجائے ہمارے ساتھیوں کیخلاف پرچے کٹوائے ہیں جوظلم وزیادتی ہے لہٰذہ انہیں انصاف دلایا جائے،انہوں نے کہاکہ اگر ایک ماہ میں ہمیں ہماری زمینوں کے مالکان حقوق نہیں دئے گئے اوردیگر جائز مطالبات کو تسلیم نہیں کیا گیا تو عید کے بعد اسمبلی کے سامنے دھرنادینے پر مجبورہوجائیں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More