عزیز اللہ گران کا ڈی کلاس لائسنس کے اجراء کے خلاف دھرنے کا اعلان

زما سوات ڈاٹ کام(06مئی2019ء)ممبر صوبائی اسمبلی عزیز اللہ گران ڈٹ گئے، سوات میں ڈی کلاس لائسنس جاری کرنے کیخلاف دھرنے کااعلان کر دیا، تمام گاڑیوں اورٹرانسپورٹ اڈے چلانے والوں کو گاڑیاں نئے بس ا سٹینڈ کے اندرلانے کامطالبہ، جس مقصد کیلئے لوگوں سے اراضی خریدکراڈہ تعمیر کیا گیا وہ مقاصد حاصل کرناہدف بنایاجائے، ساڑھے تین ارب روپے کی اراضی جن لوگوں سے خریدی گئی ہے، اگر وہی مقاصد حاصل نہیں کی جاتی تو پھر ان لوگوں کی آراضی واپس کی جائے، تفصیلات کے مطابق چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے معدنیات عزیز اللہ گران خان سے جنرل بس سٹینڈ کیلئے فروخت کرنیوالی اراضی کے مالکان کاایک گرینڈ جرگہ نے ملاقات کی، جنہوں نے نئی بس سٹینڈ کے حوالے سے ان سے تفصیل کے ساتھ بات چیت کی اس موقع پر عزیز اللہ گران خان نے ایک بارپھر دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ان لوگوں سے اونے پونے دام اراضی خریدنے والے یہ بات ذہن نشین کریں، کہ جس مقصد کیلئے یہ اراضی خریدی گئی ہے اس مقصد کو ہدف بنایاجائے، اوراڈہ سے باہر جتنے بھی ٹیکسی سٹینڈ یارینٹ اے کار ہے، خواہ وہ کسی کی ذاتی ملکیت میں کیوں نہ ہو، جو ٹی ایم اے کے حدود میں آتاہے ان تمام مالکان کو اس بات کا پابند بنایاجائے، کہ وہ اپنے اڈوں اورگاڑیوں کو جنرل بس سٹینڈ منتقل کردے۔ اڈہ سے باہر کوئی بھی ٹرانسپورٹ سٹینڈ قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے جرگہ کو یقین دلایا کہ وہ ان کے ساتھ ہیں اوران کیساتھ کسی بھی صورت زیادتی کرنے نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ نئی بس سٹینڈ جن لوگوں کے ہاتھوں تعمیرہوااورجواس کے سیاہ وسفید کے مالک بن گئے ہیں ان کامثال ان چوکیداروں کی طرح ہے جو کسی گھرکے چوکدیاری کم اورچوری زیادہ کرتے ہیں، ان لوگوں کی چوری اورسینہ زوری اب برداشت نہیں کریں گے، اور خودکوذمہ دار کہنے والے بندکمرے میں بیٹھ کر جنرل بس سٹینڈ کے حوالے سے جوبندربانٹ کررہے ہیں ان تمام کے حوالے سے بھی معلومات حاصل کردی ہے، انہوں نے کہا کہ آخری حد تک جائیں گے۔ اوردھرنادے کر تمام لوگوں کو اس احتجاج میں شامل کریں گے، اس موقع پر جرگہ ممبران نے عزیز اللہ گران خان کی پاک دامنی کاذکرکرتے ہوئے کہا کہ ایم پی اے گران خان کادامن صاف ہے اور ان کی پاک دامنی اس بات سے عیاں ہیں کہ انہوں نے کرپشن کے خالف علم بغاوت بلندکیاہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عزیز اللہ گران کی کال پر لبیک کہیں گے اور ان کی طرف سے اعلان کردہ دھرنے میں بھرپور شرکت کریں گے۔ انہوں نے دیگر لوگوں سے بھی دھرنے میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More