ماہ رمضان، 25 سستے بازاروں میں عوام کو ریلیف مل رہا ہے،کمشنر ملاکنڈ

زما سوات(08مئی2019ء)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض محسود نے کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں 25 سستے بازاروں میں عوام کو سستے ریٹس پر اشیاء خورد ونوش فراہم کر رہے ہیں اور رمضان المبارک میں مہنگائی کرنے والوں کو جیلوں میں بھیجا جا رہا ہے،ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز مینگورہ میں سستے بازار کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی سی سوات ثاقب رضاء اسلم نے انہیں مینگورہ سمیت ضلع بھر میں قائم سستے بازاروں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جبکہ سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم،انجمن قصابان کے صدر خان طوطی اور سبزی منڈی کے صدر شیر عالم خان بھی موجود تھے،کمشنر ملاکنڈ ریاض محسود نے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں صوبائی حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے سستے بازار لگانے کی ہدایت کی جس پر فوری عمل درآمد کا اغاز کیا گیا اور مینگورہ شہر سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں 25 سستے بازار قائم کئے گئے ہیں جس میں عوام کو بازار سے با رعایت اشیائے خوردونوش دستیاب ہوتے ہیں اور عوام سستے بازاروں کو رخ کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سوات میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری ہے اور ناجائز منافع خوروں کو جیلوں میں بھیجا جا رہا ہے جبکہ انکے دکان بھی سیل کئے جا رہے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More