فضل حکیم خان نے لنڈیکس میں واٹر سپلائی سکیم کا افتتاح کردیا

زما سوات(08مئی2019ء)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے لنڈیکس مینگورہ میں واٹر سپلائی سکیم کا افتتاح کردیا اس سکیم کے بدولت محلہ بنگلہ دیش اور لنڈیکس کے رہائشیوں کو پانی فراہم ہوگااس موقع پرمتعلقہ افسران کے علاوہ ضلعی کونسلرفضل ربی راجہ،ضیاء اللہ جانان،احمد شاہ،جہانزیب گوگل،سجادزرگر،تاج برخان تاجونو، محبوب حاجی صاحب، اجمل خان،نثارخا ن اورفضل مولا کے علاوہ علاقے کے معززین پی ٹی آئی کے ورکرز اور عوام بھی کثیر تعداد میں موجود تھے واٹرسپلائی سکیم مکمل ہونے پرعلاقے کے لوگوں میں خوشی کی لہردوڑگئی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی گئی اوراجتماعی دعا مانگی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فضل حکیم خان نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے پر عزم ہے ماضی کے حکمرانوں نے ملک کو تباہی کی طرف دھکیل دیا تھالیکن خوشحالی اورترقی کا دور اب شروع ہوچکا ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی عوام دوست پالیسیوں اور میرٹ پر کام مخالفین کی آنکھوں میں کانٹوں کی طرح کھٹکتاجارہا ہے اونچھے ہتھکنڈوں،تعصب اور نفرت کو پروان چڑھانے والوں کیلئے عوام کے دلوں میں کوئی جگہ نہیں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے کرپشن کے تمام راستے بند کرکے عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کرنے کو یقینی بنا دیا ہے اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جو اقدامات کئے ہیں اُن کی ماضی کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی اب عوام پر وہی لوگ حکمرانی کرسکیں گے جو عوام کی بے لوث خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More