مینگورہ،لیڈی کونسلر پر فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار

زما سوات (13مئی2019ء)مینگورہ کے علاقے رنگ محلہ میں لیڈی کونسلر پرفائرنگ کر کے زخمی کر نے والے ملزم کو مینگورہ پولیس نے گرفتا رکرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم حضرت حسین عرف سور ولد تاج الرحمان سکنہ ملوک آباد مینگورہ نے09مئی کو رنگ محلہ کے رہائشی لیڈی کونسلر حسینہ پر فائرنگ کر کے زخمی کردیا تھا۔ملزم موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا جس کے بعد ڈی ایس پی سٹی ظاہر شاہ کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او مینگورہ پولیس اسٹیشن فضل رحیم خان نے ملزم کی تلاش شروع کردی اور جدید طریقہ تفتیش کے دوران ملزم کو موبائل ٹریسنگ کے ذریعے گرفتار کیا گیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ علت نمبر 566/19جرم 324 PPCدرج کیا گیا ہے۔ملزم سے آلہ فائر پستول 30بور بھی بر آمد کر لی گئی ہے جبکہ اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More