فضل حکیم نے آوارہ کتوں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کردئے

زما سوات(14مئی2019ء)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے سیدوشریف اور مینگورہ میں آوارہ کتوں کی بھرمار اور شہریوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ٹی ایم اے، واسا اور ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کو فوری ایکشن لینے پر زور دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ آوارہ کتوں کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں خاص طور پر مینگورہ شہر اور دیگر بازاروں اور علاقوں میں جہاں آوارہ کتوں کی بہتات کے باعث ان کے کاٹنے کے واقعات میں تشویش ناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے لہٰذا ایسی حکمت عملی اختیار کی جائے کہ ان علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کو تحفظ فراہم کیا جاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیڈیک آفس سیدوشریف میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو پروفیسر ڈاکٹر اسرارالحق، ایم ایس ڈاکٹرگلشن حسین، ڈی ایچ او ڈاکٹر غلام سبحانی، تحصیل ناظم بابوزئی اکرام خان، ڈبلیو ایس ایس سی کے چیف ایگزیکٹو شیدا محمد اور دیگر حکام نے شرکت کی فضل حکیم خان نے کہا کہ ایسے آزمودہ طریقے استعمال کئے جائیں جن کے ذریعے آوارہ کتوں کو کنٹرول کیا جاسکے انہوں نے واضح کیا کہ آوارہ کتوں کو مارنے اور اس پر قابو پانے کا عمل صرف مینگورہ شہر تک محدود نہیں ہوگا بلکہ اس کے خاتمے کیلئے پورے سوات میں مہم چلائی جائے انہوں نے مزید کہا کہ ہر شہری کی جان و مال کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے اسلئے جتنا ریلیف عوام کو ہم دے سکتے ہیں اس میں کوئی دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ آوارہ کتوں کے کاٹنے سے جتنے بھی لوگ متاثر ہوئے انہیں ویکسینیشن کا کورس جلد سے جلد کرایا جائے اس سلسلے میں چیئرمین ڈیڈیک نے ایم ایس اور ڈی ایچ او کو ہدیت کی کہ جلد ازجلد کتے کاٹے کی ریبی ویکسین پرچیز کرکے کیجولٹی میں اسکی ضروریات پوری کی جائیں جبکہ سیدوگروپ ہسپتال کے علاؤہ ہر تحصیل کے ہسپتالوں میں بھی اس ویکسین کی دستیابی یقینی ہونا چائیے تاکہ ہر متاثرہ مریض کو جلد علاج کی سہولت مہیا ہو سکے انہوں نے کہا کہ جو فکر ہم اپنے بچوں کی حفاظت کیلئے کرتے ہیں اسی طرح کی سوچ ہمیں دوسروں کیلئے بھی اپنانا ہوگی تب جاکر ایک روشن اور خوشحال پاکستان کا خواب پورا ہوگا انہوں نے کہا کہ بیماریوں سے بچاؤ کا بہترین طریقہ صاف ستھرے ماحول کی فراہمی ہے جس کیلئے تمام شہریوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ہمارے گلی محلے، بازار اور سڑکیں گندگی اور تجاوزات سے پاک ہوں گے تو جہاں دیگر مسائل سے نجات ملے گی وہیں آوارہ کتوں کی تعداد میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئے گی اجلاس میں صورتحال کی فوری بہتری کیلئے بعض دیگر ضروری فیصلے بھی کئے گئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More