قصائیوں کی شامت آگئی،انتظامیہ نے بیس کلو قیمہ ضائع کردیا

زما سوات (18مئی2019ء)انتظامیہ کا مینگورہ شہر میں باسی اور پوٹھے سے بننے والے قیمیاور قصائیوں کے دکانوں پر چھاپے۔ بیس کلو مضر صحت قیمہ ضایع،دو قصایؤں کو جیل بھیج دیا دو درجن کو جرمانے اور کئی کو وارننگ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضاء اسلم نے شدید عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر بابوزی عامر علی شاہ کو کاروائی کی ہدایت کی جس پر انہوں نے مینگورہ شہر اور نواحی علاقوں میں مضر صحت قیمہ بنانے والے اور قصایؤں کے دکانوں پر چھاپے مارے اس دوران انہوں نے پوٹھے اور کلیجی سے مضر صحت قیمہ بنانے والے چار قصایؤں کو پکڑ لیا جس میں دو کو جیل بیجھ دیا جبکہ ان سے برآمد ہونے والا بیس کلو مضر صحت قیمہ ضائع کردیا اور دو پر جرمانے لگائے جبکہ دو درجن قصایؤں کو نرخنامے سے زاید سے زاید قیمت پر گوشت فروخت کرنے والے قصایؤں کو جرمانے کئے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحصیل بابوزی میں کمشنر ملاکنڈ اور ڈپٹی کمشنر سوات کے ہدایات پر روزانہ کی بنیاد پر کاروایئاں اور چیکنگ جاری ہے اور ناجائز منافع خوری اور زخیرہ اندوزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جا رہا ہے جس کا مقصد رمضان المبارک کے مہینے میں عوام کو ریلیف دینا ہے

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More