سوات بورڈ کے کنٹرول عمر حسین قائم مقام چئیرمین تعینات

زما سوات(19مئی2019ء)ممتاز ماہر تعلیم اور سوات بورڈ کے کنٹرولر عمر حسین خان بورڈ کے قائمقام چیر مین تعینات کر دئے گئے۔ صوبائی حکومت نے سوات بورڈ کے کنٹرولر عمر حسین خان کو قائمقام چیر مین بورڈ اف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن تعینات کردیا ہے اور آج وہ باقاعدہ اپنے عہدے کا چار ج سنبھال کر کام شروع کرینگے سوات بورڈ کے چیرمین ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر تسبیح اللہ کا دو سالا دورانیہ 18مئی کو مکمل ہوا۔ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخواہ کے نوٹیفیکیشن نمبر نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سیدوشریف سوات کیلئے بورڈ کے سب سے سینئر آ ّفیسر عمر حسین کنٹرولر امتحانات بورڈ ہٰذا کو چیرمین بورڈ کا عبوری اختیار تفویض کیا۔ موصوف اس سے پہلے سوات بورڈ میں بحیثیت اسسٹنٹ سکریٹری اکیڈمک، سیکر ٹری اور اس وقت سوات بورڈ کے کنٹرولر کے عہدے پر کام کر رہے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More