سیاحوں کو ہرقسم سہولیات مہیا کی جائے گی،فضل حکیم

زما سوات ڈاٹ کام (21مئی2019ء)چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ عیدالفطر کے دوران ملک بھر سے سوات کی سیر کیلئے آنے والے سیاحوں کی سیکورٹی اور سفری سہولیات کیلئے خصوصی انتظامات کئے جا رہے ہیں تاکہ اس ضمن میں سیاحوں اور مقامی لوگوں کو بھرپور احساس تحفظ دلایا جا سکے اور انہیں کسی بھی قسم کی کوئی تکلیف درپیش نہ ہو نیز ملکی و غیر ملکی سیاح آسانی سے سوات کے مختلف سیاحتی مقامات میں اپنی چھٹیاں منا سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اجلاس کے موقع پر کیا اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران کے علاؤہ ڈی آئی جی مالاکنڈ ڈویژن محمد سعید خان وزیر اور ڈی پی او سوات سید اشفاق انور بھی موجود تھے فضل حکیم خان نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ رواں عیدالفطر میں سیکیورٹی اور سفری رہنمائی کے خاطر خواہ انتظامات کئے جا رہے ہیں جس سے سیاحوں کے علاؤہ مقامی لوگوں کو بھی ریلیف ملے گا اور تمام شہریوں کو بلا امتیاز آسانیاں مہیا ہونگی انہوں نے اس بات کو بھی خوش آئند قرار دیا کہ عیدالفطر کے دوران شہریوں کی سیکورٹی اور سفری سہولیات و رہنمائی کے ساتھ ساتھ ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے ڈی آئی جی مالاکنڈ اور ڈی پی او خصوصی انتظامات کر رہے ہیں جس سے نہ صرف ملک بھر سے آنے والے سیاحوں بلکہ سوات کے رہائشیوں کو بھی زیادہ سے زیادہ ریلیف ملے گا انہوں نے کہا کہ اس بات سے اتفاق کیا کہ امسال گرمی کا سیزن جلد شروع ہونے کے سبب سیاحوں کی آمد توقع سے زیادہ ہوگی جس کیلئے مقامی انتظامیہ کو خصوصی اقدامات کرنا ہوں گے اجلاس میں ڈی آئی جی مالاکنڈ اور ڈی پی او سوات نے چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان کو عیدالفطر کے دوران سیاحوں اور عام لوگوں کی سیکورٹی سے متعلق انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی انہیں بتایا گیا کہ خصوصی اقدامات کی بدولت سیاحوں کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا ہوگا فضل حکیم خان نے سوات کے عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ سیدو ائیرپورٹ کو عوام کیلئے جلد کھولا جا رہا ہے جس سے ملکی و غیر ملکی سطح پر سیاح سوات کی سیر کر سکیں گے اور سیاحت کو فروغ ملے گا انہوں نے اعتراف کیا کہ اس وقت ملک غیر معمولی مشکلات سے گزر رہا ہے لیکن موجودہ حکومت ملک کو حالیہ معاشی بحران سے باہر نکالنے کیلئے مخلصانہ کام کر رہی ہے اور جلد تمام بحرانوں پر قابو پا لیا جائے گا انہوں نے کہا کہ عوام کا اعتماد ہمیں بلندیوں پر لے جائے گا اور وہ وقت دور نہیں کہ پاکستان روشن راہوں پر گامزن ہوگا اور قوم تمام شعبوں میں ترقی و خوشحالی کے سفر پر رواں دواں ہوگی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More