اوڈیگرام میں کھلی کچہری کا انعقاد،ڈپٹی کمشنر نے احکامات جاری کردئے

زما سوات (23مئی2019ء) ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے کہا ہے کہ اوڈیگرام میں مقبرے سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائیگا، کھلی کچہریوں میں پیش کردہ مسائل بتدریج حل کریں گے، علاقے میں ہوائی فائرنگ برداشت نہیں جائیگی ماربل کمپنیوں سے خارج ہونیو الا ناقص لاوا کوکنٹرول کیا جائیگا، اوڈیگرام مقبرے کے فوری طور پر ڈیمارکیشن کی ہدایت کی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوڈیگرام کے ہائی سکول میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا، کھلی کچہری میں اے سی بابوزئی، محکمہ خوراک، فوڈسیفٹی اتھارٹی، ریونیو، ہائی وے، ایجوکیشن، محکمہ صحت اور دیگر محکموں کے حکام نے شرکت کی جبکہ مقامی عمائدین نے اپنے علاقائی مسائل پیش کئے، ڈی سی سوات نے کہا کہ ٹرانسمیشن لائن کی تبدیلی سے بجلی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے،انہوں نے کہا کہ دریائے سوات کو الودگی سے بچانے کے لئے مقامی آبادی میں شعو راجاگرکرنے سمیت دریاء کے پانی کو محفوظ بنانے کے لئے اقدامات کریں گے، انہوں نے کہا کہ تمام اشیائے خوردونوش کے نرخ نامے جاری کردئے گئے ہیں اس کے برعکس فروخت کرنے والوں کو جیل بھیج دیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ دریائے سوات کے دونوں جانب تعمیرات کرنے پر پابند ی عائد کی ہے،انہوں نے کہا کہ جی ٹی روڈ پر این ایچ اے نے جو املاک مسمار کیا ہے اس کے حساب سے روڈ تعمیر نہ کرنے پر بازپرس کیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ اوڈیگرام اور دیگر مقامات پر سوئی گیس پائپ پڑے ہیں جس کو قابل عمل بنایا جائیگا اور متعلقہ حکام سے مسئلہ اٹھا یا جائیگا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More