نیو جنرل بس سٹینڈ،عوامی خدشات اور تحفظات سے عزیزاللہ گران ن وزیراعلیٰ کو آگاہ کردیا

زما سوات (23مئی2019ء)چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے معدنایت صوبہ خیبرپختونخوا عزیزاللہ گران خان نے پشاورمیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان سے ملاقات کرکے ان کو نیوبس سٹینڈ کے حوالے سے بعض عوامی خدشات اورتحفظات سے تفصیلی طور پر آگاہ کردیا، ایم پی اے عزیز اللہ گران نے وزیراعلیٰ محمودخان کی توجہ ایک اہم مسئلے کی طرف مبذول کراتے ہوئے بتایاکہ مینگورہ شہر سے اڈہ کی منتقلی کاعوامی سطح پر خیرمقدم کیاجارہاہے لیکن اس کے ساتھ لوگ ان خدشات کاذکربھی کررہے ہیں ایک مافیایونین کے نام پر سرگرم عمل ہے۔ جو ہرجائز وناجائیز کام کیلئے حکومت اورانتظامیہ پر دباؤ ڈالیں گے، انہوں نے وزیراعلیٰ کے نوٹس میں لایاکہ اس مافیاکااوران کے یونین کااب کوئی کردار نہیں رہاہے۔ ان کے کردار کو ختم کرناہوگا۔ کیونکہ اگر اس مافیاکوبے لگام چھوڑدیاگیاتوپھروہی مقاصد حاصل نہیں ہوں گے۔ جس کیلئے لوگوں سے قیمتی اراضی خریدکر اس پراڈہ تعمیرکرکے شہرسے بائی پاس اڈہ منتقل کیاگیاہے لوگوں نے بھی اس حوالے سے اراضی فروخت کرنے میں حکومت کیساتھ مکمل تعاؤن کیاہے انہوں نے وزیراعلیٰ کی ڈی کلاس لائسنس، رینٹ اے کار اور دیگرمعاملات سے آگاہ کردیااورواضح کیا کہ جب جنرل بس سٹینڈ جدید تقاضوں کے مطابق تعمیرہوا ہے تو اس کے باوجود اگرانتظامیہ کسی کو ڈی کلاس لائسنس جاری کرتاہے۔ یارینٹ اے کار کی اجازت دیتاہے۔ تویہ بھی کرپشن کے زمرے میں آئیگا۔ جس کے خلاف ہم نے جہاد شروع کیاہے انہوں نے جنرل بس سٹینڈ کی فوری کھلے عام نیلامی کابھی کابھی مطالبہ کیا۔ وزیراعلیٰ محمودخان نے ایم پی اے گران خان انہیں انتہائی تسلی کیساتھ سن کر ان کے ساتھ اتفاق کیا۔ اورسیکرٹری آرٹی اے، کمشنرملاکنڈڈویژن، ڈپتی کمشنر سوات اوردیگرمتعلقہ حکام کوہدایت کی کہ سرکاری معاملات میں کسی بھی مافیاکی مداخلت کوروکاجائے۔ ڈی کلاس لائسنس کااجراء نہ کیاجائے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More