عمران خان کی قیادت میں ملک تیزی سے ترقی کررہا ہے،فضل حکیم

زما سوات (23مئی2019ء)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے عمران خان کی قیادت میں ملک تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہا ہے ادارے مضبوط ہو رہے ہیں اور معیشت بھی استحکام کی طرف گامزن ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈیڈیک آفس سیدوشریف میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کیا ا س موقع پر لوگوں نے فضل حکیم خان کواپنے اپنے علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا جبکہ چیئرمین ڈیڈیک نے اُن مسائل کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کو موقع پر ہدایات جاری کیں فضل حکیم خان نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور حکومت میں نہ صرف پاکستان کی سمت درست ہو چکی ہے بلکہ یہ ملک ترقی و خوشحالی کی بلندیوں کی طرف گامزن ہے انہوں نے کہا کہ ان کا لوگوں سے براہ راست رابطے کیساتھ ساتھ عوام کی دن رات خدمت کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا انکے گھر اور دفتر کے دروازے عوام کو ہمیشہ د ن رات کھلے ملیں گے اور وہ کسی ذاتی یا اجتماعی کام کیلئے ان سے بلا ہچکچاہٹ مل سکتے ہیں انہیں عوامی مسائل کے حل میں دلی سکون ملتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے نظام کی تبدیلی کیلئے تاریخی اقدامات کئے ہیں جن کی بدولت لوگوں کو سستے اور فوری انصاف کی فراہمی اور اداروں کی بحالی ممکن بن چکی ہے جبکہ عوام بھی ہماری اصلاحات اور اقدامات سے خوش ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کو بروقت اور بہترین خدمات کی فراہمی ہم سب کا مشترکہ فرض ہے پی ٹی آئی کی صوبائی اور مرکزی حکومت جس شاندار طریقے سے عوام کی امنگوں پر پورا اتررہی ہے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے اداروں کی مضبوطی اور حکومتی و معاشی نظام میں شفافیت کیلئے خاطرخواہ اقدامات کئے ہیں جو آئندہ نسلوں کیلئے ترقی اور خوشحالی کے مضبوط بنیاد کی حیثیت رکھتے ہیں ہماری حکومت نے ہر سرکاری شعبہ کو اپنے پاؤں پر کھڑاکیا ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف جدوجہدکو عوام کے تعاؤن سے پایہ تکمیل تک پہنچانے میں پوری تندہی سے کوشاں ہے کیونکہ کرپشن اور کرپٹ سیاستدانوں سے نجات حاصل کئے بغیر غریب عوام موجودہ استحصالی نظام سے چھٹکارا حاصل نہیں کر سکتے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More