ملوک آباد میں قتل کے ملزمان چوبیس گھنٹے کے اندر گرفتار

زما سوات(27مئ 2019ء)ملوک آباد میں ایک شخص کو قتل اور دوسرے کو زخمی کرنے والے ملزمان چوبیس گھنٹوں سے بھی کم عرصہ میں گرفتار،پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی،پولیس کے مطابق ایک روز قبل شام کے وقت محلہ ملوک آباد میں وقتی تکرار پر دو فریقین میں جھگڑاہوا جس کے دوران ایک فریق نے چاقو سے وار کردئے جس کے نتیجے میں ثانی گل ولد ہاشم جاں بحق اور ان کا بیٹا امجدعرف حمزہ شدید زخمی ہواجس کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے تاہم ڈی پی او سوات سید اشفاق انور کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی ظاہر شاہ خان کی نگرانی میں ایس ایچ او مینگورہ فضل رحیم خان اوران کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چوبیس گھنٹوں سے بھی کم وقت میں واقعہ میں ملوث دونوں ملزمان رحمت علی عرف سپین ولد امان اللہ اور افسرعلی عرف باٹاولدحضرت علی کو گرفتار کرکے حوالا ت میں بند کردیااورمقدمہ درج کرکے مزیدتفتیش شروع کردی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More