ہرعلاقے میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائےگا،ڈی سی

42

اشتہار

زما سوات (29مئی2019ء)ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے کہا ہے کہ وہ ہر تحصیل، یوسی اور وی سی کی سطح پر لوگوں کے پاس جاکر کھلی کچہری لگائیں گے تاکہ عوام کو حکومت اور انتظامیہ کی موجودگی اور فعالیت کا پورا احساس دلایا جائے اور تمام محکموں پر ان کا اعتماد بحال ہو وہ تحصیل کبل کے علاقہ دیولئی میں کھلی کچہری سے خطاب کررہے تھے جس میں تمام وفاقی و صوبائی محکموں کے حکام و ذمہ داران نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر لوگوں کی طرف سے پیش کردہ تمام مسائل و مشکلات کو بغور سنا اور ان کا جواب دینے کے علاوہ ان کے ازالے کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے انہوں نے یقین دلایا کہ کھلی کچہریوں کے علاوہ وہ ضلع کے رہائشی و تجارتی علاقوں کا دورہ بھی کریں گے تاکہ وہاں لوگوں یا تاجر برادری کو درپیش مسائل کو موقع پر حل کرسکیں نیز صحت وصفائی اور دیگر سہولیات کو یقینی بنائیں۔

اشتہار

Leave A Reply

Your email address will not be published.