ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کا فلاحی تنظیم الفجر فاؤنڈیشن کا دورہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے فلاحی تنظیم الفجر فاؤنڈیشن کے دفتر کا دورہ کیااور اس کے مختلف شعبوں اور فلاحی سرگرمیوں سے اگاہی حاصل کی ڈپٹی کمشنر نے وہاں زیر علاج تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ انکے علاج اور تعلیم کے موضوعات سے متعلق بات چیت کی اس موقع پرالفجر فاؤنڈیشن کے سرپرست اعلیٰ رحمان علی ساحل نے ڈپٹی کمشنر کو تھیلیسیمیا جیسے موذی مرض میں مبتلاء بچوں کی تکالیف اور مسائل سے اگاہ کیا اورالفجر فاؤنڈیشن کے طرف سے ان بچوں کے علاج اور دیکھ بھال کے علاوہ دکھی انسانیت کی خدمت پر مبنی اپنی رفاعی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ تھیلیسیمیا میں مبتلاء بچے سپیشل بچے ہوتے ہیں جو انتہائی موذی اور مہلک مرض سے لڑ رہے ہوتے ہیں اور اپنے کمزور وجود پر بہت بڑا دکھ اور درد برد اشت کر رہے ہیں ہماری تمام ہمدردیاں ان ننھے فرشتوں اور ان کے دکھ درد میں شریک والدین اور رضاکاروں کے ساتھ ہیں انہوں نے اعتراف کیا کہ تھیلیسیما میں مبتلاء بچوں کیلئے الفجر فاؤنڈیشن کے خدمات لائق تحسین ہے ہم الفجر فاؤنڈیشن کے ساتھ بھر پور تعاؤن کرینگے ثاقب رضا اسلم نے واضح کیا کہ معاشرے کے بے آسرا اور دکھی لوگوں کی مدد وکفالت اکیلے حکومت کے بس کی بات نہیں اسلئے مخیر شہریوں اور فلاحی اداروں کو آگے بڑھ کر حکومت کی مدد اور ہراول دستے کا کردار ادا کرنا چاہئے انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ فلاح انسانیت کے جذبے کے تحت تھیلیسیمیا میں مبتلاء بچوں کیلئے الفجر فاؤنڈیشن کو خو ن کے عطیات دیں اور اس سے پورا مالی تعاؤن جاری رکھیں

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More