مینگورہ،انتظامیہ کی جانب سے بھاری بھرکم جرمانے،کاروباری طبقہ متاثر

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )مینگورہ میں انتظامیہ کے بھاری بھرکم جرمانوں نے دکانداروں کا جینا محال کردیا، محکمہ فوڈ،ہلال فوڈ اتھارٹی اور اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے آئے روز چھاپوں نے کاروباری طبقہ کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق مینگورہ شہر میں رمضان شروع ہوتے ہی انتظامیہ کی جانب سے دکانداروں اور دیگر کاروباری مراکز پر چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا تھا جو تا حال جاری ہے ۔ خوارکی اشیاء فروخت کرنے والے ان دکانداروں کا کہنا ہے کہ پہلے محکمہ فوڈ کے اہلکار چھاپہ مار کر جرمانہ کرتے ہیں،اس کے بعد ہلال فوڈ اتھارٹی والے آکر بے جا جرمانے لگا دیتے ہیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی رہی سہی کسر پوری کردیتے ہیں ۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ معمولی ریڑھی بان اور دکاندار پانچ ہزار روپے تک جرمانہ کیا جاتا ہے جبکہ متوسط کاروباری مراکز پر بیس سے چالیس ہزار تک اور اس کے اوپر پچاس ہزار سے ایک لاکھ روپے تک جرمانے لگائے جاتے ہیں، ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مینگورہ کے ایک معروف بیکری کو اس مہینے میں دو دفعہ ستر ستر ہزار روپے جرمانہ کیا جا چکا ہے ۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اور متعلقہ محکموں نے اپنی من مانی شروع کر رکھی ہے اور آئے روز جرمانے لگائے جاتے ہیں جس سے ان کے کاروبار پر بہت برا اثر پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے اور بے جا جرمانوں کی روک تھام کے لئے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More