سیاحوں کو ہرممکن سہولت فراہم کی جائے گی،ڈی پی او

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سوات پولیس کا عید الفطر پر سیاحوں کی بڑی تعداد میں متوقع امد کیلیے سیکورٹی پلان سمیت ٹورسٹ سکواڈ بھی تعینات، آنے والے سیاحوں کو ہر ممکن سہولت اور تحفظ کیلیے ڈی پی او سوات کی نگرانی میں چوبیس گھنٹے چوکنا رہنے کا حکم۔ آنے والے سیاحوں کیلیے احتیاطی تدابیر اور گائیڈ بروشر بھی جاری کردیا گیا تمام اہم نمبرات بروشر میں شامل لنڈاکے کے مقام پر سیاحوں میں بروشر تقسیم کرینگے جس میں سیاحوں کی سہولت کیلیے سوات کا نقشہ بھی شامل ہوگا گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سوات سید اشفاق انور نے عید الفطر پر ملک بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد میں امد کے موقع پر ٹورسٹ پولیس اسکواڈ سمیت پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی ہے اور سوات کے داخلی راستوں لنڈاکے۔ شموزی۔ کڑاکڑ سمیت ضلع شانگلہ کے طرف سے آنے والے سیاحوں کی سہولت کیلیے ٹورسٹ سکواڈ تعینات کر دئے گئے جو آنے والے سیاحوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرینگے جبکہ اسکے ساتھ آنے والے سیاحوں کو بروشر بھی فراہم کیے جاینگے جس میں سوات کے سیاحوں علاقوں کا نقشہ بھی شامل ہوگا جبکہ بروشر میں آنے والے سیاحوں کیلیے احتیاطی تدابیر بھی درج کیے گیے ہیں جا میں خاص کر آنے والے سیاح دریائے سوات کے کنارے جانے سے گریز کریں تاکہ انکے جان کی حفاظت ممکن ہوسکیں ٹورسٹ سکواڈ سوات کے سیاحتی مقامات بحرین۔ ملم جبہ۔ کالام۔ مہوڈھنڈ۔مرغزار۔ مٹہ۔ گبین جبہ سمیت دیگر سیاحتی مقامات پر 24گھنٹے موجود رہیگا اور وہ براہ راست ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سید اشفاق انور کو رپورٹ کرینگے اس طرح آنے والے سیاح جو بالائی سوات کالام۔ بحرین۔ مدین اور دیگر علاقوں میں جاینگے انکے لئے متبادل روٹ بھی ترتیب دے دیا گیا ہے اور وہ سیاح رش سے بچنے کیلیے متبادل روٹ استعمال کرینگے جبکہ سیاحوں کی حفاظت کیلیے پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی ہے اور ٹریفک نظام کو رواں رکھنے کیلیے چوبیس گھنٹے شفٹ وائز ٹریفک اہلکار بھی موجود رہینگے جس کیلیے تمام ایس ڈی پی اوز اور متعلقہ علاقے کے ایس ایچ او کو خصوصی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے اور عید کے موقع پر تمام افسران اور عملہ کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہے اور وزیر اعلی محمود خان کی اپنے ابائی علاقے مٹہ میں متوقع امد کے سلسلے میں مٹہ کیلیے خصوصی سیکورٹی پلان بھی ترتیب دے دیا گیا ہے اور اسکی نگرانی ڈی پی او سوات خود کرینگے اور کسی بھی ناشگوار واقعہ کیلیے کویک ریسپانس فورس بھی چوکنا رہیگا جس کے لیے تمام پولیس سٹیشن اور متعلقہ علاقوں کے اہم نمبرات آویزاں کئے گئے ہیں جو فوری طور پر رسپانس کریگا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More