ایلم سکاؤٹس اوپن گروپ کی جانب سے افطاری دسترخوان کا انعقاد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)ایلم سکاوٹس اوپن گروپ کی جانب سے رمضان المبارک میں افطاری دسترخوان اور نادار افراد میں فوڈ پیکیج کی تقسیم کا سلسلہ جاری سڑک کے کنارے بچھاتے گئے دستر خوان پر سڑک پر آنے جانے والے مسافر،نادار اور غریب لوگ افطاری دسترخوان اور فوڈ پیکج کی تقسیم کا مقصدرضائے الٰہی کا حصول ہے،ایلم سکاوٹس اوپن گروپ کے صدر اور عشر و زکواۃ صوبائی کونسل کے ممبر انجینئر عمر فاروق کی صحافیوں سے گفتگو، تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سوات کے معروف سیاسی و سماجی رہنما انجینئر عمرفاروق کی رہائش گاہ کے قریب سڑک کے کنارے پر یکم رمضان المبارک سے افطاری دسترخوان کا اہتمام کیا گیا ہے، افطاری کے موقع پر مسافر گاڑیوں سے اتر کر افطاری کرتے ہیں جبکہ سکاوٹس کے جوان گاڑیوں کے مسافروں اور مقامی افراد کو گاڑیوں ہی میں افطاری کراتے ہیں، ایلم سکاوٹس اوپن گروپ سوات کے ٹیم لیڈر سیاب خان جنرل سیکرٹری لقمان خان، سینئر نائب صدر شوکت خان، نائب صدر عدالت خان، انجینئر عمر فاروق، جاوید خان، فضل رحیم خان سکاوٹس کے جوانوں کا بھر ساتھ دیتے ہیں اور خود آٹھ بجے کے بعد ہی افطاری کرتے ہیں، فوڈ پیکج بھی تقسیم کردیا ہے، علاقے کے عوام نے سکاوٹس اوپن گروپ کے آراکین اور انجینئر عمر فاروق کو عوامی خدمت پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More