ایس ایچ او فضل رحیم خان نے سیدوشریف پولیس اسٹیشن کا چارج سنبھال لیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)ایس ایچ اوفضل رحیم خان نے پولیس اسٹیشن سیدو شریف کا چارج سنبھال لیا،موصوف اس سے پہلے مینگورہ پولیس اسٹیشن میں ایس ایچ او تعینات تھے۔ چارج سنبھالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او فضل رحیم خان نے کہا کہ ڈی آئی جی اور ڈی پی او کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف خصوصی مہم شروع کر رکھی ہے جو باقاعدہ اور تسلسل کے ساتھ جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ سیدو شریف میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے کوئی جگہ نہیں لہٰذہ وہ راہ راست پر آجائیں بصورت دیگر کسی کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں بھرتی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ جرائم کے خاتمے میں عوام کا کردار انتہائی اہم ہوتا ہے لہٰذہ عوام سے تعاون کی اپیل کی جاتی ہے تاکہ سماج دشمن عناصر سے چھٹکارہ حاصل کیا جا سکے۔

You might also like
Comments
Loading...