مدین میں ٹریفک حادثہ،دوبچیوں سمیت تین افراد جاں بحق

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)مدین ٹریفک کا حادثہ 2بچیوں سمیت 3افراد جاں بحق ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق مدین سے برانوی جانے والی گاڑی جسے فرہاد چلا رہا تھا کہ کالاگے کے مقام پر اچانک گاڑی کا بریک فیل ہونے کے باعث گہری کھائی میں جاگری جس کے باعث گاڑی میں سوار شیما بی بی دختر عمر زادہ،عذرا بی بی دختر شاہ نظر ساکنان کونڈہ اور بی بی حسینہ زوجہ نثارالحق سکنہ شور کٹ موقع پر ہی جاں بحق ہوئے جبکہ نثار الحق ولد عزیز گل شدید زخمی ہوئے۔لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال مدین منتقل کردیا گیا۔پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے تفتیش شرو ع کردی اور لاشوں کو ان کے ورثاء کے حوالے کردیا

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More