کالام،حفاظتی اقدامات کی عدم دستیابی،مویشی نہر میں گر کر جاں بحق

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) حفاظتی اقدامات نہ ہونے پر کئی مویشی نہر میں گرکر جاں بحق، بچوں کے نہر میں گرنے کا خدشہ۔ علاقہ بھان کے عوام نے احتجاج کے طور پر ایس آر ایس پی کی بجلی بند کردی۔ بجلی بندش کے باعث ہسپتال، ہوٹل انڈسٹری اور کاروباری حضرات کو شدید مشکلات کا سامنا رہا، پولیس انتظامیہ نے مذاکرات کرکے بجلی بحال کردی۔دوسری طرف ایس آر ایس پی کے عملے نے تمام مطالبات مان کر ان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔بھان کے مشران نے میڈیا کو بتایا کہ نہر میں ناقص مٹرئیل استعمال ہوا ہے۔ جس سے پانی لیک ہوکر مقامی آبادی میں نکل رہا ہے۔ اور کئی گھروں کو انہوں نے خالی کردیا ہے۔ نہر آبادی کے قریب ہونے کی وجہ سے بچوں کے نہر میں گرنے کا خدشہ ہے۔مسلے کے حل کے لئے بار بار ایس آر ایس پی حکام کو آگاہ کیا مگر انہوں نے مسلے پر کان نہیں دھرا۔ انہوں نے وزیر اعلی خیبرپختونخوا اور دیگر متعلقہ حکام کو اس حوالے سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ان کی مشکلات کا ازالہ کیا جاسکے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More