ہائی کورٹ بار کے صدر اور نائب صدر نے حلف اُٹھالیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)صدر ہائی کورٹ بار افتخار احمد اور نائب صدر سرفراز خان چکدروال سے پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم نے حلف لے لیا،ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کے حلف برداری کے روز پر صدر افتخار احمد کے بھائی اور نائب صدر سرفرارز چکدروال کے ماموں وفات پا چکے تھے جس کی وجہ سے وہ تقریب حلف برداری میں شریک نہیں ہوئے، اس وجہ سے گذشتہ روز صدر اور نائب صدر کی تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا،صدر ہائی کورٹ بار افتخار احمد اور نائب صدر سرفراز خان چکدروال سے پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم نے حلف لے لیا، تقریب میں ملاکنڈ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے وکلاء نے کثیر تعداد میں شرکت کی، تقریب سے خطاب میں صدر بار نے وکلا برادری کے اتفاق فلاحو بہبو، بنچ اور بار کے درمیان اچھے تعلقات اور ہم آہنگی پیدا کرنے کیلئے کوشش اور قانون کی بالادستی کا عہد کرتے ہوئے بار ایسوسی ایشن کے مسائل پر بحث کی اورایسوسی ایشن کی بے لوس خدمت کرنے کا عہد کیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More