سوات کے عوام نے سیاحوں کی مہمان نوازی میں کوئی کسر نہ چھوڑی،ڈی پی او

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات سیداشفاق انور نے کہا ہے کہ لاکھوں سیاحوں کی آمد نے دنیابھرکوسوات میں مثالی امن کے حوالے سے بہتر پیغام دیاہے، سوات میں مثالی کی وجہ سے سوات کے حسین وادیاں سیاحوں کی توجہ کے مرکز بنے ہوئے ہیں سوات کے عوام نے بھی مثالی مہمان نوازی کرکے سیاحوں کے اپنے دلوں میں جگہ دیاہے سوات پولیس نے بھی سیاحوں کی رہنمائی کیلئے بھرپور کردار اداکیاہے۔ سوات میں قیام امن کے بعد ملکی اورغیرملکی سیاحوں نے علاقے کارُخ کردیاہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پریس کلب کے چیئرمین شہزادعالم کی قیادت میں سینئرصحافیوں غفورخان عادل اورغلام فاروق سے باتیں کرتے ہوئے کیااس موقع پر ضلع ناظم سوات محمدعلی شاہ بھی موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسیداشفاق انورنے سوات میں سیاحتی سیزن اورخصوصاً عید کے دنوں سیاحوں کی سوات کی طرف رخ کرنے میں اہم کرداراداکرنے پرسوات کے صحافیوں کوبھی خراج تحسین پیش کیااورکہاکہ صحافیوں نے میڈیا کے ذریعے سوات میں امن کی بہتر صورتحال کے حوالے سے عالمی سطح پر زمینی حقائق کواجاگرکیاانہوں نے کہا کہ سوات میں قیام امن کی وجہ سے ملکی اورغیرملکی سیاحوں نے سوات کارُخ کرکے سوات میں ڈیرے ڈال چکے ہیں انہوں نے کہا کہ سیاحوں کی بڑی تعدادمیں سوات آمد نے دنیابھر میں سوات کے حوالے سے ایک مثبت پیغام پہنچایاہے انہوں نے کہا کہ سوات میں کسی کو امن سبوتاژ کرنے کی ہرگزاجازت نہیں دی جائیگی امن کے دشمنوں کیلئے سوات میں کوئی جگہ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ سوات سیاحوں کیلئے ایک پرسکون علاقہ بن چکاہے انہوں نے دنیابھراورپاکستان کے سیاحوں کو سوات آنے کی دعوت دی اس موقع پر انہوں نے انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر محمدنعیم خان کی بہترین مہمان نوازی کرنے پرانہوں نے تاجربرادری اورسوات کے عوام کاشکریہ اداکیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More