ڈی کلاس لائسنسوں پرچشم پوشی، ایم پی اے گران نے دھرنے کا اعلان کردیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)سوات میں ڈی کلاس لائسنسوں پرچشم پوشی، ایم پی اے گران خان برہم، دھرنے کا اعلان، انتظامیہ پر شدید تنقید۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے معدنیات ایم پی اے عزیز اللہ گران خان نے جنرل بس سٹینڈ کے لئے اراضی دینے والوں کی ایک گرینڈ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ ڈی کلاس لائسنس کے ذریعے جنرل بس سٹینڈ کے اندر لایاجائے انہوں نے کہا کہ جنرل بس سٹینڈ کے باہرڈی کلاس لائسنس کی منسوخی میں انتظامیہ تسلسل کیساتھ غفلت کامظاہرہ کررہی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے اس سلسلے میں کمشنرملاکنڈڈویژن، ڈی سی سوات اور دیگرمتعلقہ حکام سے باربار ملاقاتیں کیں۔لیکن اس کاکوئی شنوائی نہیں ہوئی، انہوں نے کہا کہ ڈی کلاس لائسنسوں کااجراء مافیااورانتظامیہ کی ملی بھگت کانتیجہ ہے اور اس ملی بھگت کی وجہ سے یہ لوگ حکومت کی ٹیکس چوری کرتے ہیں لیکن ان سے وہ لوگ باقاعدہ طور پر بھتہ وصول کرتے ہیں جنہوں نے ان کولائسنس جاری کئے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ اب اس مافیا کے خلاف کھل کر آناپڑاہے، انہوں نے خبردارکیاکہ اگرفوری طورپرڈی کلاس لائسنس منسوخ نہ کی گئی تو وہ لوگوں کے ساتھ اسی ہی اڈہ میں احتجاجی دھرنادیں گے اوراس وقت تک احتجاج جاری رکھیں گے جب تک جنرل بس سٹینڈ جس مقصد کے لئے قائم ہواتھاوہی مقاصد حاصل نہ ہوسکے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More