مینگورہ بازار میں دکانداروں کو ماحول دوست شاپرز دے دئے گئے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)ڈی سی سوات ثاقب رضا اسلم نے مینگورہ بازار کی مختلف مارکیٹوں کا دورہ کیا اور ماحول دوست شاپرز کے سیمپل ہول سیل دکانداروں میں تقسیم کئے انہوں نے ماحول دشمن پولی تھین شاپرز کے خاتمے میں انتظامیہ سے بھرپور تعاؤن پر تاجر و دکاندار برادری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس کی وجہ سے بازاروں اور گلی کوچوں میں صحت وصفائی کی صورتحال بہتر ہونے کے علاؤہ ماحول بہتر بنانے میں بھرپور مدد مل رہی ہے انہوں نے کہا کہ اس واضح تبدیلی کا تمام کریڈٹ وزیر اعلیٰ محمود خان کو جاتا ہے جنہوں نے اس سلسلے میں واضح ہدایات جاری کیں قابل تحلیل شاپرز کے استعمال سے صفائی اور ماحول دونوں صورتحال یقینی بن جائیں گے ڈی سی کے ہمراہ سوات ٹریڈرز فیڈریشن ملاکنڈ کے صدر عبدالرحیم اور میڈیا نمائندے بھی تھے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More