الفجر سائنس کالج میں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) الفجر سائنس کالج گل کدہ میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد، بچوں نے ملی نغمے اور خاکے پیش کئے جبکہ اعلیٰ کارکردگی پر بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق الفجر سائنس کالج گل کدہ میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں کالج کے طلباء،ان کے والدین،اساتذہ اور عمائدین علاقہ نے شرکت کی۔ تقریب میں طلباء نے ملی نغمے، خاکے اور تقاریر پیش کر کے شرکاء سے خوب داد وصول کی۔ اس موقع پر پرنسپل محمد سلیمان اور صحافی پرویز عالم پاپا نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے صحافی پرویز عالم پاپا،پرنسپل محمد سلیمان اور دیگر نے کہا کہ تعلیم ہی کی بدولت تبدیلی لائی جان سکتی ہے، بچوں کو مستقبل کے لئے تیار کرنا اساتذہ سمیت والدین کی اولین ذہ داری ہے۔ پرنسپل محمد سلیمان نے کہا کہ بچوں میں چھپی ہوئی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے اس طرح کی سرگرمیاں ہر سال منعقد کی جاتی ہے تاکہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی بچوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More