اوڈیگرام میں سبزی منڈی منتقلی سے مسائل میں اضافہ ہوگا،بیرم خان

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) بلدیہ مینگورہ کے سابق چیئرمین ملک بیرم خان نے کہا کہ مینگورہ شہر کے مجوزہ سبزی منڈی مین جی ٹی روڈ اوڈیگرام منتقل کرنے کے احکامات پر سنجیدگی سے ازسر نوغور کیا جائے اس منڈی کے ایک گنجان آباد علاقے سے دوسرے گنجان آباد علاقے اوڈیگرام مین روڈ منتقل کرنا نا مناسب اورعوامی مفاد کے خلاف عام لوگوں، آڑتھیوں، ریڑی بانوں، عام صارفین کے خواہشات کے بالکل برعکس ہے، انہوں نے یاد دلایا کہ ملک کے دیگر شہروں میں عوام کے ضروریات کے پیش نظر دو دو تین تین مقامات پر سبزی منڈیاں قائم ہیں اور نزدیک ترین اور موزون مقامات پر قائم ہونے سے عام پبلک صارفین گرین فروٹ ڈیلرز اور متعلقہ محکمہ، سب کے مفاد میں ہوتا ہے، ملک بیرم خان نے شہر کے صارفین، آڑتھیان منڈی اور غریب ریڑی بانوں کی نمائندگی کرتے ہوئے ضلعی حکام کی توجہ اور شہر کے برننگ ایشو کے حل کے خاطر تجویز پیش کی کہ اوڈیگرام سبزی منڈی کے قیام کے ساتھ شہر کے بائی پاس نزد ایگریکلچر ریسرچ سٹیشن تختہ بند روڈ جو نہایت مناسب مقام پر واقع ہے پر ایک اور سبزی منڈی کے فوری قیام کو ممکن بنایاجائے اور جوایک طرف عام صارف، ریڑی بان، آڑتھیان کے مفاد میں ہوگا اور دوسرے طرف بلدیہ کے آمدنی میں مزید اضافہ ہوگا، لہٰذا صوبائی، ضلعی اور مقامی انتظامیہ فوری طور پر اس تجویز پر عمل درآمد کرائیں اور غریب عوام جو پہلے سے زبردست مہنگائی، کاروباری مندی اور دہشت گردی اور لاء اینڈ آرڈر کے ستائے ہوئے ہیں اور کاروبار، امن و امان اور انفراسٹریکچر کی حالت سخت متاثر ہے جبکہ موجودہ صورتحال نے حالات کو مزید سنگین اور مخدوش بنایا ہے، اس سلسلے میں حالات کو بہتر بنانے میں پاک فوج کا بہت مثبت اور تعمیری کردار ہے، لہٰذا ان حالات میں فوری ایکشن لیا جائے اور سبزی منڈیوں، فروٹ اور ویجیٹیبل کا علحیدہ علحیدہ منڈیاں بلدیہ اورعوام دونوں کے مفاد میں قائم کئے جائیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More