سوات سمیت ڈویژن بھر میں مکمل شٹرڈاؤن،کاروباری مراکز بند

سوات ( زما سوات ڈاٹ کام ) سوات سمیت ضلع بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال، کاروباری مراکز بند رہے ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع سوات سمیت ڈویژن بھر میں تاجر برادری کی کال پر مہنگائی میں ہو شربا اضافے کے خلاف مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی ۔ سوات سمیت ڈویژن بھر کے بازار اور کاروباری مراکز بند رہے ۔ تاجر برادری کے منتظمین کے مطابق موجودہ حکومت کی جانب سے مہنگائی میں اضافے، بجلی گیس بلوں کی قیمتوں میں اضافے اور اشیائے خوردنوش کی قیمیتوں میں ہوشربا اضافے کے باعث ہڑتال پر مجبور ہو گئے ہیں ۔ اگر حکومت نے اپنے فیصلوں پر نظرثانی نہیں کی اور مہنگائی کو کنٹرول نہیں کیا تو شدید احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More