مینگورہ شہر کے تجارتی مرکز میں ڈاکوؤں کی سرِ شام ڈکیتی،تاجر سے لاکھوں روپے چھین کر فرار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 15 جولائی 2019ء) سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے تجارتی مرکز تاج چوک میں ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر ڈکیتی کرتے ہوئے تاجر سے لاکھوں روپے چھین کر فرار ہوگئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تین مسلح ڈاکوں جن میں دو نقاب پوش اور ایک بغیر نقاب کے ہے، ایک گلی سے نکل کر شہر کے تجارتی مرکز تاج چوک میں عبید ٹریڈرز میں داخل ہوتے ہیں۔ تاجر کی مزاحمت پر اس پر شیشے کی بوتلوں سے حملہ کرکے دراز میں موجود لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو جاتے ہیں۔ مینگورہ پولیس نے تاجر عبید کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے فوٹیج کے ذریعے ملزمان تک پہنچنے کی کوشش شروع کردی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More