مین بازار مینگورہ میں الیکٹرانکس کی دکان میں آگ بھڑک اٹھی،لاکھوں کانقصان

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) مین بازار مینگورہ میں الیکٹرانکس کی دکان میں آگ بھڑک اٹھی، نامعلوم وجوہات کی بناء پر لگی ہوئی آگ کی وجہ سے قیمتی الیکٹرانک سامان جل کر خاکستر ہو گئے، آتشزدگی کی وجہ سے لاکھوں کانقصان، ریسکیو1122 جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پرقابوپالیا، اطلاع ملتے ہی سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم بھی جائے وقوعہ پر پہنچ کر متاثرہ دکاندار کے نقصانات کاازالہ کرنے کامطالبہ کردیا، تفصیلات کے مطابق رات مین بازار مینگورہ میں واقع اقبال الیکٹرانک کے دکان میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے بلڈنگ کو لپیٹ میں لے لیا، اس دوران ریسکیو 1122 کواطلاع دی گئی، جس نے کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پاکرعلاقے کو مزیدنقصان سے بچالیا، مالک دکان نثارعلی نے بتایا کہ رات نامعلوم وجوہات کی بناء پر آگ لگنے کی وجہ سے لاکھوں روپے کانقصان ہوا ہے، اطلاع ملتے ہی سوات ٹریڈرزفیڈریشن کے صدر عبدالرحیم، سوات چیمبرآف کامرس کے صدر یوسف علی خان اورتحصیل کونسلر ڈاکٹرخالدمحمودجائے وقوعہ پر پہنچ کر متاثرین کے ساتھ ہمدردی کااظہارکیاانہوں نے صوبائی حکومت اورانتظامیہ سے مطالبہ کیاکہ چونکہ مذکورہ دکاندارکانقصان لاکھوں میں ہے، جو اتنا بڑا نقصان برداشت نہیں کرسکتا، لہٰذا حکومت اورانتظامیہ متاثرہ دکاندار کے نقصانات کاازالہ کرنے کیلئے فوری طورپراقدامات اٹھائیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More