خوازہ خیلہ سورہ کیس کے ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 17 جولائی 2019ء)  سوات کی تحصیل خوزہ خیلہ میں سورہ کیس کے ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا۔سورہ کی بھینٹ چڑھائی جانے والی بچی اور معذور لڑکی کو دارالامان منتقل کردیا گیا۔تحصیل چارباغ کے علاقہ کنڈؤمیں شیرزادہ نامی شخص کی معذورجواں سال لڑکی مسماۃ (و) دختر حضرت امین کے ساتھ مبینہ تعلقات ہونے پرجرگہ نے دونوں کی شادی کرائی، تو شیرزادہ کی تیرہ سالہ بیٹی مسماۃ شازمہ کو سورہ قراردیا گیا تھا۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے نکاح خواں سمیت13افراد کو گرفتار کرلیا۔گرفتار افراد کوعدالت میں پیش کردیا گیا۔جس پر عدالت نے تمام ملزمان کو جیل بھیج دیاہے۔ متاثرہ لڑکی شازمہ اور معذور لڑکی مسماۃ (و) کو دارلامان منتقل کردیا گیا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More