پی ٹی آئی اپر سوات کارکنان کا اجلاس، میاں شرافت علی کو ڈیڈیک چیئرمین بنانے کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف اپر سوات کے کارکنوں نے ڈیڈک چیئرمین شپ کیلئے تحریک کااغاز کردیا، حلقہ پی کے 2اور 3 کے کارکنوں کیساتھ ملاقاتوں اور بھر پور مہم چلانے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا، اس حوالے سے کالام میں پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم کارکنوں کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں عزیز کالامی، ابرار کوہی سمیت دیگر سرگرم کارکنوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیرا علیٰ محمود خان حلقہ پی کے 2سے منتخب ہونے والے ممبر صوبائی اسمبلی میاں شرافت علی کو ڈیڈک چیئرمین یا وزارت دینے کا اعلان کریں، کیونکہ میاں شرافت علی نے پی ایم ایل ن کے صدر امیر مقام کو بھاری ووٹوں سے ہرایا تھا، انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان میں ٹورزم کے فروغ کیلئے بھرپور کوششیں کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر حلقہ پی کے 2کے ایم پی اے میاں شرافت علی کو ڈیڈک چیئرمین شپ یا وزارت مل جائے تو اس علاقہ میں سیاحت کے فروغ کیلئے بہترین منصوبے شروع ہوسکیں گے اور انٹرنیشنل سیاحوں بڑی تعداد میں سیاحتی وادیوں کو ائیں گے، اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ حلقہ پی کے 2 اور 3 میں کارکنوں سے ملاقاتیں کی جائیں گے اور ان کو اس تحریک پر امادہ کیا جائیگا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More