سوات کے پیرامیڈکس کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) پیرامیڈیکس کا اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ، ڈی ایچ کیو ہسپتال کی حیثیت برقرار رکھنے اور پیرامیڈیکس کو بلا جواز تنگ کرنے سے گریز کرنے کا مطالبہ، گروینسز کمیٹی کی جانب سے پیرامیڈیکس کے ساتھ متعصبانہ اور ظالمانہ رویہ اور ڈاکٹر ارشد اقبال کی جانب سے نازیبا الفاظ کی شدید الفاظ میں مذمت، ایم پی اے فضل حکیم بھی ہسپتال آ کر احتجاج میں شریک ہوئے اور مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی، تفصیلات کے مطابق سنٹرل ہسپتال میں پیرامیڈیکس کا مظاہرہ منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن کے قائدین میاں گل علیم، محمد ایاز، طارق، فضل سبحان، نوید اقبال، عزیز الرحمن اور دیگر نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی حیثیت برقرار رکھی جائے صوبہ خیبر پختونخوا کے دوسرے اضلاع میں ٹیچنگ ہسپتال کے ساتھ ساتھ ڈی ایچ کیو ہسپتال بھی قائم ہیں جہاں پر مریضوں کو سہولیات میسر ہیں، انہوں نے کہا کہ نئے ہسپتال میں بھی مختلف شعبوں کے انچارج پیرامیڈیکس کو ہٹا کر نئے پیرامیڈیکس تعینات کئے گئے ہیں جو کہ ہماری حق تلفی ہے، ہیلتھ کیئر کمیشن کی طرف سے کوالیفائیڈ پیرامیڈیکس کو بلا جواز تنگ کیا جا رہا ہے ہم عطائی ڈاکٹروں کے خلاف ہیں لیکن پروفیشنل اور کوالیفائیڈ پیرامیڈیکس کے پریکٹس پر پابندی لگانے اور انہیں تنگ کرنا بھی بلا جواز ہے، انہوں نے کہا کہ گریونسز کمیٹی کی پیرامیڈیکس کے ساتھ متعصبانہ اور ظالمانہ رویہ ترک کیا جائے اور بالخصوص گریونسز کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر ارشدا قبال کا نازیبا الفاظ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں مظاہرے سے چیئرمین ایم پی اے فضل حکیم خان نے بھی خطاب کیا اور احتجاج میں شریک ہوئے انہوں نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور اہم مسائل سے وزیراعلیٰ کو آگاہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More