وزیرمعدنیات ڈاکٹر امجد نے بریکوٹ بائی پاس کا سنگ بنیاد رکھ دیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد نے 20کروڑ روپے کی لاگت سے بریکوٹ بائی پاس روڈ کا سنگ بنیاد رکھ دیا، پی کے 6 سوات میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے مزید ایک ارب روپے مختص، حلقہ میں سڑکوں کی تعمیر، واٹر سپلائی، ایریگیشن اور سنیٹیشن منصوبوں پر خطیر رقم خرچ کی جائے گی، بریکوٹ بائی پاس روڈ کی تعمیرسے زرعی اراضی نقصان سے بچ جائے گی اور کاروبار پر اس کا اچھا اثر ہو گا تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد اور ایم این اے سلیم الرحمن نے 20 کروڑ روپے کی لاگت سے بریکوٹ بائی پاس روڈ کے کام کا افتتاح کر دیا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ عوام کے بہتر مفاد میں ہے، اس منصوبے کی تکمیل سے بریکوٹ بازار پربھاری گاڑیوں کی آمد بھی ختم ہوجائے گی اور تاجروں کو بھی کوئی مسئلہ نہیں رہے گا، اس کے علاوہ علاقہ میں صحت وتعلیم پر صوبائی وزیرنے توجہ مرکوزکررکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے 6میں گیس منصوبوں پر بھی کام جاری ہے اور پہلی بارلوگوں کو میرٹ کی بنیاد پر میٹر لگائے جارہے ہیں، گھرگھرسوئی گیس فراہم کرنے کے لئے ٹھوس منصوبہ بندی کی ہے۔ جس کی وجہ سے لوگوں کا پی ٹی آئی پر اعتماد بڑھتاجارہاہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More